ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : ہندو لڑکی سے بات چیت کرنے والے مسلم لڑکے پر حملہ - چار ملزمین پر کیس درج 

بیلتنگڈی : ہندو لڑکی سے بات چیت کرنے والے مسلم لڑکے پر حملہ - چار ملزمین پر کیس درج 

Wed, 05 Apr 2023 14:34:07    S.O. News Service

بیلتنگڈی، 5 / اپریل (ایس او نیوز) اوجیرے میں بس میں سفر کے وقت ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے بات چیت کرنے پر مسلم لڑکے پر حملہ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے چار ملزمین پر کیس درج کیا ہے ۔
    
ہندو لڑکی کے ساتھ سفر کرنے اور اس دوران بات چیت کرنے پر جس لڑکے کو پیٹا گیا تھا اس کا نام محمد ظہیر (22 سال) بتایا جاتا ہے اور پولیس نے جن حملہ آوروں پر کیس درج کیا ہے ان کے نام نیتیش ، سچن ، دنیش اور اویناش بتائے جاتے ہیں ۔ 
    
پولیس کا کہنا ہے کہ ظہیر نے بس میں سفر کے دوران اپنی دوست ہندو لڑکی کو دیکھا اور پھر وہ اس کے پاس جا کر بیٹھ گیا ۔ وہ دونوں بات چیت کرتے رہے ۔ یہ منظر دیکھ کر بس میں موجود دیگر مسافروں نے ہندو کارکنان کو خبر کر دی ۔ اس دوران وہ لڑکی بیلتنگڈی بس اسٹاپ پر اتر گئی اور ظہیر بس میں ہی رہا ۔ جب اوجیرے اسٹاپ پر بس پہنچی تو وہاں پر کچھ لوگ ظہیر کا انتظار کر رہے تھے ۔ ان لوگوں نے ظہیر کو بس سے باہر کھینچ لیا اور پوچھ تاچھ کرتے ہوئے اس پر حملہ کر دیا ۔ 
    
ظہیر کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں پولیس نے اس کا بیان درج کیا ۔ کچھ ایس ڈی پی کے لیڈروں نے بھی اسپتال پہنچ کر متاثرہ نوجوان کی خیریت دریافت کی اور اپنی طرف سے ہر قسم کا تعاون کا یقین دلایا ۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ 
    


Share: